ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور:تالابندی سے شراب نہ ملنے پر کنگال نشہ خور کنٹری شراب کی تلاش میں:ایکسائز عملہ کا چھاپہ 

یلاپور:تالابندی سے شراب نہ ملنے پر کنگال نشہ خور کنٹری شراب کی تلاش میں:ایکسائز عملہ کا چھاپہ 

Mon, 20 Apr 2020 11:58:57    S.O. News Service

یلاپور:20؍اپریل(ایس اؤ نیوز) تالا بندی کے چلتے پچھلے 25-30دنوں سے شراب خانے بندرہنے سے  کنگال ہوئے نشہ خور دیسی شراب (عکنٹریشراب) کی طرف رخ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ملک میں اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے سے شرابیوں کو شراب کی ذخیرہ اندوزی ممکن نہیں ہوسکی ہےاور خود شراب دکان مالکان کو بھی اس کی بو باس نہیں تھی ۔ ورنہ شراب کو کہیں اور چھپا کر رکھا جاسکتا تھا۔ جس کے نتیجے میں نشہ خور ادھر ادھر تلاش مارے مارے گھوم رہے ہیں۔ دوچار لوگوں کو جو بہت قریبی یا شناسا ہوتے ہیں انہیں شراب میسر ہوبھی رہی ہے تو قیمت بہت زیادہ لی جارہی ہے۔ ان سب وجوہات کی بنا پر شرابی کنٹری شراب کی طرف رخ کررہے ہیں۔

یلاپور تعلقہ کے کروتی ، مدنور، کنی گیری گرام پنچایت علاقوں میں گنے کی زیادہ کاشت ہونے اور گوڈ زیادہ تیار کیا جاتاہے۔ اسی کے محلول کو لے کر دیگر پھلوں کے رس وغیرہ ملا کر کنٹری شراب تیار کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ خاص کر مدنور گرام پنچایت حدود میں کنٹری شراب زیادہ تیارہونے اور آس پاس کے لوگ استعمال کرنےکی ذرائع نے خبر دی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ متعلقہ علاقوں میں دیسی شراب تیار ہونے کی اطلاع ملتے ہی کئی لوگ وہاں جا کر شراب خریدرہے ہیں۔

ثبوت کے طورپر جمعہ کی دوپہریلاپور کالما نگر کے کچھ نوجوان  ٹاٹا ایس سواری جو رجسٹرڈ تک نہیں تھی  میں سوار ہوکر  کنی گیری گرام پنچایت حدود کے چک پوسٹ پر پہنچے تو پولس نے جانچ کرتے ہوئے سواری کا نمبر نہ ہونے پر دستاویزات ، ڈرائیور لائسنس وغیرہ کے متعلق سوال کیا۔ نوجوان دستاویزات دینے کے بجائے چک پوسٹ عملے کو دھمکی دینے کی اطلاعات ہیں۔ پولس جب نوجوان گروہ کہاں جارہاتھا اس کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ کنٹری شراب کی تیاری کے لئے جارہے تھے۔ اسی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے یلاپور ایکسائز عملہ مدنور، کروتی  گرام پنچایت علاقوں کے جنگلاتی مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے شراب تیاری کرنے والے اشیاء کو ضبط کرلیاہے۔ ملزمان فرار ہیں۔


Share: